کابل (شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی ایک منی بس میں دھماکہ ہوا ہے ۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
زدران نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ 5 میں دیہی بحالی اور ترقی کی وزارت کے ملازمین کی ایک منی بس کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور بد قسمتی سے اس میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اس افسر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
کسی گروپ یا فرد نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔