• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2 ہزار 445تک پہنچ گئیتازترین

October 09, 2023

ہرات، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کےمغربی صوبے ہرات اور پڑوسی صوبوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2 ہزار 445تک پہنچ گئی ہے۔

ہرات کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی موسیٰ اشعری نے کہا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہرات کا ضلع زندا جان ہےجہاں 13 دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان شائق نے کہاکہ زلزلوں میں 9 ہزار 200سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔