کابل(شِنہوا)افغانستان میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)نےکہا ہےکہ فنڈنگ کی موجودہ صورتحال میں قابلِ علاج زچگی کے باعث ہر روز 24 مائیں موت کا شکار ہو جاتی ہیں اور یہ تعداد ڈرامائی طور پر بڑھنے کا امکان ہے۔
ڈبلیو ایچ او افغانستان نے سابقہ ٹویٹر کے نام سے مشہورسوشل میڈیا ایپ ایکس پر پوسٹ سے منسلک ایک حالیہ رپورٹ میں ملک میں صحت کےتباہ حال نظام سے خبردارکیا جہاں لاکھوں افراد کو خوراک کے عدم تحفظ اور غذائی قلت سے خطرہ لاحق ہے اور متعدی بیماریوں اور جاری وباوں سمیت شدید خشک سالی کے خطرات بھی مزید بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں انسانی امداد کے ضرورت مند افراد کی تعداد 2 کروڑ80 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ دو سال قبل یہ تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ تھی۔