قلعہِ نو(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں ایک منی بس کھائی میں گرنے سے چھ مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پیر کو صوبائی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو ایک منی بس پڑوسی صوبہ ہرات کی طرف جا رہی تھی جو ابکماری ضلع میں کھائی میں جا گری جس سے چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں اتوارکے روز سے اب تک یہ دوسرا سڑک حادثہ ہے جس کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔