کابل (شِنہوا) افغانستان بھر میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی (این ڈی اے) کے ترجمان ملا جانان سائک نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں غزنی، لغمان، ننگرہار، فرح، پکتیا، بادغیس، ہرات اور دائی کنڈی صوبوں میں شدید بارش سے سیلاب آیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بارش اور سیلاب سے صوبوں میں املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ 109 رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئےاور تقریباً 650 ایکڑ پر فصل بہہ گئی ۔
جنگ سے تباہ حال ملک میں مئی سے اب تک مختلف حصوں میں بارش سے ہونے والے حادثات میں 400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔