بامیان، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 7افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالصبور سیغانی نے گزشتہ روز بتایا کہ ضلع یکاولنگ کے کچھ علاقے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آگئے، ملبے تلے سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیلاب سے درجنوں مکانات اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ شمالی صوبے بدخشاں کے یمگان ضلع میں بھی اچانک سیلاب آنے سے 40 مکانات اور 300 ایکڑ سے زائد پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔