قندھار، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیو کے تین مثبت کیسزکی تصدیق ہوگئی، جس سے ملک میں بچوں کی اس بیماری کے کیسز کی تعداد نو ہوگئی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان مولوی محمود عزام نے بدھ کوبتایاکہ رواں سال کے دوران قندھارشہر، شاہ ولی کوٹ اور ارغستان اضلاع میں پولیو کے تین مثبت کیسزسامنے آئے ہیں۔
اہلکارکے مطابق پولیو کے باقی چھ کیسز مشرقی کنڑ اور نورستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سامنے آئے۔
افغانستان کے 34 میں سے 23 صوبوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 80 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔