• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں ملک گیر4 روزہ انسداد پولیو مہم شروعتازترین

June 03, 2024

کابل (شِنہوا) افغانستان میں رواں سال کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگئی۔

وزارت صحت عامہ سے جاری ایک بیان کے مطابق 6 جون تک جاری رہنے والی  چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 1کروڑ12لاکھ سے زیادہ  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قائم مقام وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال جلالی نے کہا کہ وزارت صحت ملک میں اپنے شراکت داروں کے تعاون سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی مارچ میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مسلسل پانچ ماہ سے پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔