لشکر گاہ، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ماضی کی جنگ سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنےسے دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان مولوی ریاض نے منگل کو بتایا کہ بچوں کوپیر کی دوپہر ضلع گرمسیر میں کھلونا جیسی چیز ملی جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جس کے اچانک پھٹنے سے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔