• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں ٹیکسٹائل مل میں دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد کام دوبارہ شروعتازترین

August 01, 2024

کابل (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی  صوبے قندھار میں ایک ٹیکسٹائل مل میں دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد کپڑا بنانے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔

ٹیکسٹائل مل کے جنرل ڈائریکٹر مولوی محمد سلیم صابر نے بتایاکہ پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پلانٹ کے کچھ حصوں کی مرمت کی گئی ہے اور یہ کہ پلانٹ کو جلد مکمل فعال کردیا جائے گا۔اہلکار نے کہا کہ ٹیکسٹائل مل میں سوتی اور اونی کپڑا تیار کیا جائے گا۔

فی الحال،اس ٹیکسٹائل مل  میں 200 افراد کام کر رہے ہیں،تاہم مکمل فعال ہونے پر دو شفٹوں میں یہاں 8ہزار ورکر کام کرسکیں گے۔

افغان انتظامیہ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران  ایک درجن سے زائد صنعتی یونٹس کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ فعال کیا ہے جن میں ایک شوگر مل  اور کچھ سیمنٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔