شاران ، افغانستان (شِنہوا) افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔
افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ ضبط شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں 35 راکٹ گولے، 4 بارودی سرنگیں ، 14 دستی بم، ہزاروں گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور کچھ دیگرغیر قانونی طور پر محفوظ گولہ بارود شامل ہیں۔
اسلحہ و گولہ باردو صوبے کے یوسف خیل اور جانی خیل اضلاع میں کارروائیوں کےدوران قبضے میں لیا گیا۔
بیان میں کسی کی گرفتاری کے بارے میں تذکرہ نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے شمالی صوبہ تخار میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا۔
افغانستان کی نگران حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔