• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں چین کے تعاون سے 400 خاندانوں میں امداد تقسیمتازترین

December 29, 2022

زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز میں افغان حکام نے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنا پر عطیہ کردہ امداد 400 مسحتق خاندانوں میں تقسیم کر دی ہے۔

مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹر صدیق اللہ نصرت نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں  400 بے سہارا خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی ہے، امدادی پیکیج میں چاول اور گندم سمیت خوردنی اور غیر خوردنی اشیاء شامل ہیں۔

امداد وصول کرنیوالی شیبا نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاول کی ایک بوری اور ایک خیمہ ملا ہے اور مجھے مزید امداد ملنے کی امید ہے۔

چین نے ایک ہمسایہ ریاست کے طور پر گزشتہ سال کے دوران افغانستان کو بڑے پیمانے پر نوول کرونا وائرس ویکسینز ، موسم سرما کے کپڑے ، خیمے اور اشیاء خورونوش کی امداد فراہم کی ہے جو ملک میں غرباء اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔