• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں بےروزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئیتازترین

September 15, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان میں بےروزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ایک مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے افغان وزارت اطلاعات و ثقافت میں نوجوانوں کےامورکے نائب محمد یونس رشید کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں تقریباً 30 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جن میں سے نصف بے روزگار ہیں۔

عہدیدار کے حوالے سے میڈیا ادارے نے جمعہ کو اطلاع دی کہ نگران حکومت جنگ سے متاثرہ ملک کے لوگوں خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

افغانستان میں سالانہ ہزاروں طلباء  یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوکرملک میں روزگار کے مواقع تلاش کرتےہیں تاہم ان میں سے بہت سے غربت اور ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑ کر پڑوسی ممالک سمیت بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔