• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں بڑی شاہراہ کی تعمیر نو کا آغازتازترین

July 17, 2023

قلعہ نو،افغانستان(شِنہوا)افغان حکومت نے مغربی صوبہ بادغیس میں لامان-قیصر رنگ روڈ کی تعمیر نو شروع کر دی ہے۔

صوبائی ڈائریکٹر برائے پبلک ورک عبدالرحمٰن رحمانی نے پیر کو بتایا کہ ضلع بالا مرغاب میں لامان-قیصر اہم سڑک کی تعمیر نو کا کام اتوار کو شروع ہوا  جبکہ سرکاری اخراجات سے 233 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر نو کایہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران افغان حکام کی جانب سے دوبارہ تعمیرکی جانے والی یہ تیسری بڑی شاہراہ ہے۔