میمنہ(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچےجاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات اور ثقافت مولوی شمس اللہ محمدی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی سہ پہر صوبہ فاریاب کے ضلع خواجہ سبز پوش میں بچوں کے ایک گروپ کو کھلونا نما آلہ ملا جس سےانہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ اس کے اچانک پھٹنے سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل گیاہے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں چند ہفتے قبل افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں ایک شخص کی جان گئی تھی۔