• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں 4 کروڑ امریکی ڈالرز کے نئے امدادی پیکج کی آمدتازترین

January 15, 2023

کابل (شِنہوا )افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 4 کروڑ امریکی ڈالرز کی نقد رقم کا ایک نیا  پیکج پہنچا دیا گیا ہے۔

ملک کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی ) کی جانب سے  اتوار  کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کو  کابل کے ایک تجارتی بینک میں جمع کر دیا گیا ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ نقد امداد ہفتہ کو پہنچی اور دا افغانستان بینک نے اس امداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بینکنگ کے شعبے کو مستحکم کرنے والی کسی بھی مدد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کے دوران دو امدادی پیکجز افغانستان پہنچے تھے جن میں سے ہر ایک میں 4 کروڑ امریکی ڈالرز نقد تھے۔ انہیں ملک کے تجارتی بینکوں میں سے ایک میں جمع کر دیا گیا تھا۔