• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاکتازترین

June 24, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا کے ایک گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 7افراد ہلاک ہوگئے۔

باخترنیوز ایجنسی نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ صوبے کے جانی خیل ضلع کے جکاورگورگاؤں میں اتوار کو رات گئے مٹی کا تودہ ایک رہائشی مکان پر آ گرا۔

افغانستان کے دور درازعلاقوں میں لوگ زیادہ تر کچے مکانوں میں رہائش پزیر ہیں، جو  بارش، برف باری اور زلزلوں جیسی قدرتی آفات کا شکار ہوتے ہیں۔