افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دا افغانستان بینک کا ایک منظر۔(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)جنگ زدہ افغانستان کوانسانی امداد کے طور پر 4کروڑڈالر کی تازہ امدادی رقم موصول ہو گئی ہے۔
دا افغانستان بینک (ڈے اے بی ) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 9 فروری کے بعد سے انسانی امداد کے طور پر افغانستان کو ملنے والی نقد امدادی رقم کی یہ چوتھی کھیپ ہے جو بین الاقوامی برادری کی مدد کے ایک حصے کے طور پر اقتصادی طور پر کمزور ملک کو اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی ۔
ایک نجی کمرشل بینک میں نئی امدادی رقم جمع کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ڈی اے بی کسی بھی مالی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں بینکاری نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ہو۔
جنگ زدہ افغانستان کو معاشی استحکام میں مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر گزشتہ 16 ماہ کے دوران تقریباً 2ارب ڈالر کی نقد رقم موصول ہوئی ہے۔