• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کی نگران حکومت چین کو بہت اہمیت دیتی ہے، ترجمانتازترین

August 14, 2023

قندھار (شِنہوا) افغان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان نگران حکومت ہمسایہ ملک چین کو بہت اہمیت دیتی ہے اور افغان تنازع میں چین کے کردار کو سراہتی ہے۔

شِنہوا کو ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایاکہ چین کے ساتھ افغانستان کے تعلقات خصوصاً اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں بہت اہم ہیں اور وہ اسے بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین نے افغان عوام کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچا نے میں مدد کی ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ چین نے انتہائی مشکل حالات خاص طور پر سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران افغانستان کی بہت مدد کی ہے۔

افغانستان سے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ممکنہ انسانی تباہی روکنے میں مدد کے لیے چین نے افغانستان کو خوراک فراہم کرتے ہوئے موسم سرما میں کپڑوں سمیت لاکھوں امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد دی ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔

 ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  ان کے چین کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں جبکہ  چین کو برآمدات کی گئی ہیں۔ خشک میوے ان اشیاء میں سے ایک ہیں جو افغانستان نے بڑی مقدار میں چین کو برآمد کیں۔

ذبیح اللہ مجاہد  نے شِنہوا کو بتایاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین، خطے میں ایک مضبوط اقتصادی طاقت کی حیثیت سے، اقتصادی میدان خاص طور پر سرمایہ کاری میں، افغانستان کی مدد کرے گا۔