• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کی حکومت نے ایک سال کے دوران 2ہزار 194ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیےتازترین

August 02, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 2ہزار 194ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ۔

وزارت اقتصادیات کے ترجمان عبدالرحمن حبیب نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں بتایا کہ صحت، زراعت، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں منصوبے مکمل کیے گئے جس سے 3لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں  سال مزید ترقیاتی منصوبوں پر غور جاری ہے اور یہ کہ 1ارب 80کروڑ ڈالرمالیت کے تقریباً 1ہزار338 عوامی بہبود کے  منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، افغان نگراں حکومت نے متعدد ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں ہوائی اڈوں، نہروں، شاہراہوں اور سڑکوں کی تعمیر نو اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔