• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کا وطن واپس آنے والے مہاجرین کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلانتازترین

November 02, 2023

کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان سے واپس آنے والے پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کی رپورٹ کے مطابق، قائم مقام وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی خلیل رحمان حقانی نے پاکستانی سرحد سے متصل  طورخم کراسنگ پوائنٹ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران پناہ گاہوں کی تعمیر کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران  1 لاکھ 50ہزارسے زائد افغان مہاجرین طورخم کے راستے پاکستان سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین، جن میں سے اکثرطورخم کے سرحدی شہر کے راستے اور کچھ سپن بولدک  اور دیگر کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے وطن واپس لوٹے ہیں۔

افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان کہا کہ طورخم میں اداروں کی جانب سے جمعرات کو واپس آنے والوں کے لیے 10ہزارلنچ اور 30ہزار ڈنر تیار کیے جارہے ہیں۔

پاکستان نے کئی دہائیوں کے قیام کے بعد مبینہ طور پر 17لاکھ غیر دستاویزی افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم افغان انتظامیہ نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔