• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کا امریکہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا الزامتازترین

May 10, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان نے امریکہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

طلوع نیوزکے مطابق قائم مقام نائب وزیراعظم برائے سیاسی امورمولوی عبدالکبیرنے گزشتہ روز مشرقی صوبے پنجشیر میں ایک اجلاس میں کہا کہ امریکی ڈرون آپریشنزایک مسئلہ ہیں کیونکہ افغانستان کے پاس امریکی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کوئی ضروری آلات نہیں ہیں۔ اجلاس میں،کبیر نےواشنگٹن کی طرف سے مبینہ مالی امداد کے بدلے امریکی ڈرون کو ملک  کی فضائی حدود میں گشت کرنے کی اجازت دینے کی بھی تردید کی۔