افغانستان کے صوبہ پکتیا میں دھماکے سے 1 بچہ ہلاک ، 3 زخمیتازترین
September 08, 2022
کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا کے ضلع حسن خیل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث 1 بچہ ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ طلوع نیوز نے بدھ کے روز پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام ضلع حسن خیل کے علاقے احمد خیل میں پیش آیا، بدقسمت بچے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھےلیکن وہ پھٹ گیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔
شمالی صوبہ بغلان کے ضلع برکہ میں 10 دن قبل اسی طرح کے ایک واقعےمیں 1 بچہ ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان کا شمار سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ گزشتہ 4 دہائیوں سےزائد عرصہ تک جاری رہنے والی جنگوں کے دوران بارودی سرنگوں سمیت نہ پھٹ پانے والے لاتعداد بم بچے رہ گئے ہیں، جو اکثر معصوم لوگوں کو ہلاک اور معذور کرنے کا باعث بنتے ہیں جن میں سے بیشتر بچے ہوتے ہیں۔