میدانشار(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کےالزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبائی محکمہ انسداد دہشتگردی کے ایک اہلکار قاری عبدالصبور حماد نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میدانشار میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
اہلکار کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے 6 اے کے 47 رائفلیں ، ایک راکٹ لانچر اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔