• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے صوبے نمروز میں چین کی فراہم کردہ امداد افغان خاندانوں میں تقسیمتازترین

May 08, 2023

زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں حکام نے مغربی صوبےنمروز کے صدر مقام زرنج شہر میں 400 بے سہارا اور معذور افراد پر مشتمل خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر محمد قاسم محمد نے پیر کو بتایا کہ یہ تقسیم گزشتہ ہفتے شروع ہوئی اور صوبے میں آئندہ ہفتوں تک جاری رہے گی۔

ہمسایہ ملک چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسی نازک صورتحال میں مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

امداد وصول کرنے والی زرنج کی رہائشی فاطمہ نامی ایک معذورخاتون نے شِنہوا سے گفتگو میں چین کی انسانی امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا خزانہ ہے اور میں امداد کی فراہمی پر چین کی شکر گزار ہوں۔