• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے صوبے نمروز میں 400 افغان خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ امدادتقسیمتازترین

March 25, 2023

زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں حکام نے مغربی صوبے نمروز میں 400 خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد تقسیم کی۔

 مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹرمولوی صدیق اللہ نصرت نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے جمعہ کو سہ پہر صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں 400 غریب خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد تقسیم کی اور ہر خاندان کو 50 کلو چاول اور 50 کلو گندم کا ایک تھیلا فراہم کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ امداد مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے وزیر خلیل رحمان حقانی کی موجودگی میں تقسیم کی گئی۔

 حکام نے بتایا کہ چین نے گزشتہ دو ماہ کے دوران نمروز اور  ہرات صوبوں میں تقریباً 18 سو خاندانوں کو خوراک فراہم کی ہے۔