• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں سیلاب سے 18 افراد ہلاک ، 40 زخمیتازترین

August 29, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں سیلابی ریلے کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ روز صوبے کے ضلع سرکانو میں سیلاب کےباعث کئی دیہات زیرآب آ گئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع میں طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث 579 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع سپن بولدک میں ہفتہ کے روز شدید بارشوں کے باعث آنیوالے سیلابی ریلے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران 200 سے زائد افراد کے ہلاک اور 250 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔