ایبک(شِنہوا)افغانستان کے وسطی صوبہ بامیان کے سابق گورنر محمد طاہر زہیر نے شمالی صوبے سمنگان میں خود کونگران حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت فیروز الدین منیب نے جمعہ کو کہا کہ زہیر نے جمعرات کو درہ صوف بالا ضلع میں سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور اسے صوبائی دارالحکومت ایبک سٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ زہیر جو ماضی کی حکومت کے دوران وزیر اطلاعات و ثقافت بھی رہ چکے ہیں، مغربی ممالک کی حمایت یافتہ سابقہ حکومت کے خاتمے اور اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کی نگران حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعدسے غائب تھے۔
معزول حکومت کےسیکڑوں عہدے دار یا تو جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں یا نئی نگران انتظامیہ میں شامل ہو کر افغانستان کے اندر رہ رہے ہیں۔