• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے بیرون ملک منجمد اثاثے افغان عوام کے ہیں ، اقوام متحدہتازترین

October 03, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بیرون ملک منجمداثاثے افغان عوام کے ہیں اور انہیں ان کے فائدے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال مختلف ریاستوں کی جانب سے افغانستان کے منجمد کردہ اثاثے افغان عوام کے ہیں اور ان فنڈز کو افغان عوام کے فائدے کیلئے استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ایسے تمام فنڈز کو شفاف اور جوابدہ طریقے اور بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے استعمال میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کوئی رقم غیر قانونی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہو۔