• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ،غیر ملکی سیاحوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتارتازترین

September 30, 2024

کابل(شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین اور وسطی صوبے بامیان  میں غیر ملکی سیاحوں پر حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان جن میں خودکش بم حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف ایک تاجکستانی شہری بھی شامل ہے کو  سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کابل اور مشرقی صوبہ ننگرہار کے مضافات میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں تفصیلات بتائے بغیر، ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے سے ایک خودکش جیکٹ، دو ہتھیار اور گولہ بارود بھی  برآمدکیا۔