زرنج، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے نمروز میں ایک گاڑی کے الٹنے سے سات مسافر ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبائی ٹریفک پولیس کے اہلکار عابد اللہ میرویس نے ہفتہ کو بتایا کہ ٹریفک حادثہ جمعہ کی رات صوبائی دارالحکومت زرنج سے دلارام ضلع کو جوڑنے والی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں چار مرد، دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت تین دیگرافراد زخمی ہوئے۔
افغانستان میں گزشتہ چار دنوں میں یہ دوسرا مہلک سڑک حادثہ ہے۔ بدھ کو مشرقی صوبے غزنی میں ایک مسافر بس کے الٹنے سے چھ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔