• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، فورسز نے داعش کے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاتازترین

January 05, 2023

کابل (شِنہوا) افغان سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں متحارب  تنظیم داعش (آئی ایس) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جس میں  7 افراد ہلاک اور متعدد گرفتار ہو گئے ہیں۔

طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو ٹویٹ کیا  کہ اسلامی امارت  کی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی شام کابل کے قلاچہ  اور شہدائے صالحین کے علاقوں میں داعش (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی  شروع کی، جس کے نتیجے میں داعش کے 7 باغی ہلاک ہوئے اور 7 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل بدھ کی سہ پہر کابل کے رہائشیوں نے بتا یا کہ سلسلہ وار دھماکوں سے  پولیس ڈسٹرکٹ 8 میں کارتا ئے نو  کا علاقہ اور اس کے آس پاس  کا علاقہ لرز اٹھا  ہے ۔

مجاہد نے یہ بھی کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح مغربی صوبہ نمروز میں حریف داعش گروپ کے دو مسلح باغیوں کو گر فتار کیاہے ۔