فا ئل فوٹو، افغا نستان، صوبہ ہرات میں دھما کے کی جگہ پر افغان سکیورٹی فورس کے اراکین چو کس ہیں۔(شِنہوا)
کابل (شِنہوا)مجموعی طور پر800 افغان نوجوانوں نے تین ماہ کا فوجی تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد افغانستان کی قومی فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ملک کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ملٹری کور میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں تمام 800 نوجوانوں نے اپنی اسناد حاصل کیں اور کسی بھی صورتحال میں ملک کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب سے اپنے خطاب کے دوران ملٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر شیخ نورالحق انور نے نئے فارغ التحصیل ہونے والے فوجیوں کو مجاہدین قرار دیا اور قومی فوج میں اپنے ملک کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق افغانستان نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط فوج بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔