• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، چین کی امداد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر دی گئیتازترین

January 18, 2023

زرنج، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی صدیق نصرت نے کہا ہے کہ  چین کی جانب سے فراہم کر دہ  انسانی امداد افغان حکام نے مغربی صوبہ نمروز میں 420 ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر دی۔

نصرت نے  بدھ کے روز صحا فیوں کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں ہم نے منگل کو 420 بے سہارا خاندانوں میں چین کی امداد کی تقسیم شروع کی۔ اس  امدادی پیکج میں ہر خاندان کے لیے 50 کلو چاول کا ایک تھیلا شامل ہے۔

زرنج شہر کے ایک رہائشی نے شِنہوا کو بتایا کہ لوگ سرد موسم میں غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اور اس مرحلے پر چین کی مدد حاصل کرنے سے ہمارے مسائل کسی حد تک حل ہو جائیں گے۔

گزشتہ ماہ کے دوران یہ تیسرا موقع تھا جب صوبہ نمروز کے رہائشیوں میں چین کی جانب سے فراہم کی گئی  امداد تقسیم کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ نمروز کے ہمسایہ  صوبے ہرات میں 6 ہزار  خاندانوں میں چین کی امداد تقسیم کی گئی۔