• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان اپنے غیرملکی اثاثوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون چاہتا ہے: افغان مرکزی بینکتازترین

June 26, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈے اے بی)نے اقوام متحدہ سے ملک کےغیرملکی ذخائر میں موجود اربوں ڈالرزکوبحال کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

بینک نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی رابطہ کار فریدون سینیرلیواوغلو کے ساتھ ملاقات میں ڈی اے بی کے گورنر ملا ہدایت اللہ بدری نے بینکنگ پابندیوں کو ہٹانے اور اقوام متحدہ سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں میں موجود اربوں ڈالرز کوبحال  کرنے کے لیے تعاون کی اپیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنافریدون سینیرلیواوغلو نے یقین دلایا کہ دنیا افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کا فروغ چاہتی ہے۔