• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان عالمی برادری کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے: ہیبت اللہ اخونزادہتازترین

April 19, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کےرہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری روابط اور مثبت تعلقات پر زور دیا ہے۔

ہیبت اللہ نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اسلامی اصولوں کے فریم ورک کے اندر باہمی مفادات کی بنیاد پر پڑوسی ریاستوں، اسلامی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری روابط اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔

انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ طالبان رہنماکے پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔

تعلیم کے شعبے کے بارے میں ہیبت اللہ نے کہا کہ حکومت تعلیم کی مزید ترقی کے لیے منصوبے بنا رہی ہے۔

اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے جنگ کا خاتمہ کیا، امن کو یقینی بنایا، پوست کی کاشت  منشیات کی پروسیسنگ اور اس کی سمگلنگ پر پابندی عائد کی، ہزاروں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کو پکڑا، ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، اقربا پروری کا خاتمہ کیا اور سرکاری ملازمین کی بھرتی میں میرٹ کو فروغ دیا۔

انہوں نے افغانستان میں انصاف کو یقینی بنانے، معیشت کی ترقی اور امن و سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔