• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، 2 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 2 زخمیتازترین

January 17, 2023

پل علم(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں 2 مختلف ٹریفک حادثات کے باعث 8  مسافر جاں بحق اور2  دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ پولیس کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلا حادثہ گزشتہ شب تیرا کے علاقے میں ہوا جہاں ایک منی ٹرک کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ چند منٹ بعد اسی علاقے میں ایک کار لاپرواہی کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغانستان میں تنگ سڑکوں ، خستہ حال گاڑیوں اور غیر ذمہ درانہ ڈرائیونگ کو ٹریفک حادث کا باعث ٹھہرایا جاتا ہے۔

گزشتہ بدھ کو افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں اسی طرح کے ایک حادثے میں 9 مسافر زخمی ہوئے تھے۔