مزار شریف، افغانستان(شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبے بلخ میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ تینوں مسلح عسکریت پسندوں کی گزشتہ رات ضلع بلخ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید تفصیلات بتائے بغیر، بیان میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں سے ایک اے کے ایم رائفل ، دو پستول اور دو کاریں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
بیان میں تینوں عسکریت پسندوں کو بلخ میں امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا،اور یہ کہ مارے گئے باغی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے جن میں دستی بموں سے حملے، اہداف کو نشانہ بنانے میں ہلکے ہتھیاروں کا استعمال اور صوبہ بلخ کے حاضر سروس گورنر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شامل تھی۔