جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد شہر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جلال آباد شہر کے پولیس ضلع 4 میں ملک کی خفیہ ایجنسی "جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس" کے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران 2 باغی ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک اے کے 47 اسالٹ رائفل ، ایک ایم 16 اسالٹ رائفل ، متعدد بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز آلات سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔