• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان سیکیورٹی فورسز کی مغربی ہرات میں کارروائی، داعش کے 6 عسکریت پسندہلاکتازترین

March 04, 2023

ہرات(شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانےپر کارروائی میں ایک خاتون سمیت چھ جنگجو مارے گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللہ انصاف نے شِنہوا کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کی سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شام ہرات شہر کے ضلع 14 کے رباط کابلی گاؤں میں داعش کے عسکریت پسندوں کے  خفیہ ٹھکانے  پر کارروائی شروع کی اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا جس میں تین  رائفلیں، پانچ پستول اور 15 فون شامل ہیں۔

جمعہ کی شام، ہرات کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ ضلع 14 میں کئی دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

طالبان کے زیر انتظام نگران انتظامیہ نے جنگ زدہ ملک بھر میں مسلح باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔