گردیز(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں پولیس نے منشیات بنانے کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 14افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
صوبائی پولیس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیکٹری گزشتہ شام ضلع سید کرم میں پکڑی گئی اور پولیس نے فیکٹری کے مالک سمیت 14 افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے تصدیق کی ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں پیر کے روز اسی طرح کی ایک کارروائی میں پولیس نے 600 کلوگرام افیون ، پوست اور حشیش سمیت دیگر غیر قانونی منشیات برآمد کر لی ہے۔
طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ نے ملک کو منشیات کی لعنت سے نجات ملنے تک پوست کی کاشت ، پروسیسنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔