• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان پولیس نے کابل میں 3 اغوا کاروں کو ہلاک کر دیاتازترین

May 20, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے دارالحکومت کابل میں تین اغوا کاروں کو ہلاک کر کے ایک یرغمالی کو بازیاب کرالیا۔

 کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ہفتہ کو بتایا کہ اغوا کاروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی صبح کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں ایک تاجر کو اغوا کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے اسی دن تین اغوا کاروں کو ہلاک کرکے  تاجر کو بازیاب کرایا۔

گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اغوا کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے منگل کو کابل میں ایک اور شخص کو اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔