• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان پولیس کی کارروائیاں،ایک سال میں4ہزار300سے زائد مختلف قسم کے ہتھیار برآمدتازترین

August 29, 2022

کابل(شِنہوا)افغان پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران آپریشنز کے دوران 4ہزار300سے زائد مختلف قسم کے ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اکٹھا کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے پیر کو وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہماری پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران غیر ذمہ دار افراد سے 4ہزار365 مختلف قسم کے ہتھیار، گولیوں کے 2لاکھ91ہزار331 راؤنڈ، گولہ بارود کے 735 بکس، 515 اینٹی پرسنل اور اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں جمع کیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 631 سرکاری گاڑیوں کو بھی برآمد کیا ہے جو غیر قانونی طور پر افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 243 مسلح مخالفین کو ہلاک اور 72 کو زخمی کیا اور 237 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 314 مسلح مخالفین نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس کامیابی کو ملک میں سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ سال کے دوران شروع کیے گئے 1ہزار551 کلین اپ آپریشنز سے منسوب کیا گیا ہے۔