• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان وزیر تعلیم کا معیار تعلیم کو بڑھانے پر زورتازترین

March 20, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے نگران  وزیر برائے تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا نے ملک میں نئے تعلیمی سال کے آغازپر پورے افغانستان میں معیاری تعلیمی خدمات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کے لیے مذہبی اور جدید تعلیم دونوں ہی  ناگزیر ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی باختر کے مطابق افغان وزیر تعلیم نے کہا کہ معیاری دینی اور جدید تعلیم حاصل کرنا ضروری ہےاورغیر ملکیوں پر انحصار سے چھٹکارا پانے کا واحد طریقہ معاشرے میں مذہبی اور جدید علم کا فروغ ہے۔ افغانستان کا نیا تعلیمی سال 20 مارچ کوشروع ہوتا ہے جو نئے افغان سال  کے فارسی کیلنڈر میں 1403  کا پہلا دن بھی ہے۔