کابل (شِنہوا) افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے ساتھ ملاقات میں افغان مہاجرین کی قانونی مدد بارے زور دیا ہے۔
افغان ٹیلی ویژن طلوع نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے نائب نمائندہ خصوصی اور افغانستان کے لیے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر ڈینیئل پیٹر اینڈرس کے ساتھ بات چیت کے دوران سینئر عہدیدار نے متعدد دیگر ممالک میں افغان مہاجرین ، افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر افراد کی حالت زار اور امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین آبادیوں میں سے ایک ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں افغان مہاجرین کی تعداد 70 لاکھ ہے جن میں اکثریت پاکستان اور ایران میں مقیم ہے۔