• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان قائم مقام وزیر خارجہ کا غیر ملکی سفیروں پرکابل میں سرگرمیاں بحال کرنے پر زورتازترین

August 03, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چند ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ کابل میں سفارتی مشن کھولیں اوراپنی سرگرمیاں بحال کریں۔

افغان نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوزکے مطابق اجلاس میں برطانیہ، امریکہ،سپین، جمہوریہ کوریا، ہالینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور اٹلی کے سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی جس سے خطاب میں افغان اعلیٰ سفارت کار نے شرکاء کو اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زمینی حقائق دیکھنے کے لیے سفیر افغانستان میں  اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قطر میں افغان انتظامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اجلاس میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر میڈیا کی بعض رپورٹس جنگ زدہ ملک میں حقیقت کے برعکس ہیں۔