کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت نے 11 ارب افغانی (15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر)مالیت کے 24 منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
قومی پروکیورمنٹ کمیشن کے مطابق ان منصوبوں میں کابل-قندھار ہائی وے کی تعمیر نو، کنڑ-نورستان ہائی وے کی بحالی اور کچھ صوبوں کو بجلی کی منتقلی شامل ہے۔
ان منصوبوں سے لاکھوں مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کی توقع ہے۔