قندوز،افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز نے داعش ( آئی ایس) کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر دھاوا بول دیاجس کے نتیجے میں 5 عسکر یت پسند ہلاک ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عابد اللہ عابدی نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔
کارروائی میں منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت قندوز شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 2 میں خوارج (داعش کے لیے استعمال ہونے والاحوالہ) کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کےنتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اس اہلکارنے بتایا کہ مسلح شورش پسند امن و امان کےمسائل پیدا کرنے کے لیے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے ،تاہم سیکیورٹی فورسز نے کوئی کارروائی کرنے سے قبل ہی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش تنظیم کے ایک کارکن کو گررفتار کرلیا تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص دہشت گردانہ سرگرمیوں کے نتیجے میں 18 افراد کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے متعدد نام استعمال کیے تھے۔