طالقان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع چال میں افغان سیکورٹی فورسز نے 4 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے منگل کے روز بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے منگل کے اوائل میں ضلع کے علاقہ صیاد میں ایک کارروائی کا آغاز کیا جس میں انہوں نے 4 افراد کو ہلاک کر کے ان کے ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ آپریشن میں کوئی سیکورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
سخت گیر دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں نےجنگ زدہ ملک کے کچھ حصوں میں بم دھماکوں سمیت کچھ مختلف سیکورٹی واقعات کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔