• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فورسز نے ہلمند، بغلان صوبوں سے ہتھیاروں کے ذخیرے پکڑ لیےتازترین

March 29, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان میں فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جنوبی ہلمند اور شمالی بغلان صوبوں میں ہتھیاروں کے ذخیرے برآمد کیے ہیں۔

مقامی حکام نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں حاصل ہونےوالی پہلی کامیابی میں ملک کی انسداد انٹیلی جنس ایجنسی ،جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی)کے اہلکاروں نے منگل کو گریشک ضلع میں آپریشن شروع کیاجس میں مختلف قسم کے ہتھیاروں اور گولہ بارود پر مشتمل ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہتھیاروں اور دیگر سامان میں نو کلاشنکوفیں، چار مشین گنیں، ایک پستول، راکٹ اور مارٹر بارودی سرنگیں، واکی ٹاکی کے تین سیٹ اور ہزاروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔

اسکے علاوہ جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے ہمسایہ صوبے نمروز سے راکٹ سے چلنے والا دستی بم، مارٹر ہتھیار، اے کے 47 کے پانچ ذخیرے اورہزاروں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

صوبائی محکمہ پولیس نےبدھ کوایک بیان میں کہاکہ اسی طرح کی تلاشی کی ایک اور کارروائی میں شمالی بغلان صوبے میں پولیس کو پیر کو64 بی ایم 1 میزائل  ملے ہیں۔